0
Tuesday 12 Feb 2019 12:03

آمدن سے زائد اثاثے، پی پی رہنما ارباب اورعاصمہ عالمگیر پر دوبارہ فرد جرم عائد

آمدن سے زائد اثاثے، پی پی رہنما ارباب اورعاصمہ عالمگیر پر دوبارہ فرد جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں دوبارہ فرد جرم عائد کردی۔ پشاور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت کی تو ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے نئی فرد جرم میں سے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ذکر نکال دیا۔ اس سے قبل ریفرنس میں ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر پر بیرون ملک اثاثوں کے نکات بھی شامل کئے گئے تھے۔ عدالت نے کیس کے تین گواہان شیر دل، کلیم شہزاد اور ڈاکٹر ریحان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں میاں بیوی کے خلاف 33 کروڑ 21 لاکھ روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے جبکہ ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر نے عدالتی احکامات کے مطابق ریفرنس فائل کرنے کی درخواست دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 777488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش