0
Tuesday 12 Feb 2019 23:44

حکومتی اقدامات مایوس کن ہیں، دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، سید کفیل شاہ بخاری

حکومتی اقدامات مایوس کن ہیں، دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، سید کفیل شاہ بخاری
اسلام ٹائمز۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، امریکہ نے خطے میں جو بدامنی پیدا کی تھی، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد ہی اس کا خاتمہ ہوگا، ملک کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کے دعوے دار ملک کو سیکولرازم کی طرف دھکیل رہے ہیں، دینی قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، مجلس احرار اسلام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لئے تمام دینی جماعتوں سے تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا سید کفیل شاہ بخاری نے رحیم یارخان میں ضلعی عہدیداران حافظ محمد اشرف، محمد عبداللہ حجازی، مولوی فقیراللہ رحمانی، ڈاکٹر محمد آصف اور قاری شاہد بلوچ کے ہمراہ اقرا صوت القرآن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ریاست مدینہ کو رول ماڈل کے طور پر پیش کیا، لیکن انہوں نے اب تک جتنے بھی اقدامات کئے ہیں ملک کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کی طرف کوئی پیش رفت نہیں کی گئی۔

قیام پاکستان کے مقاصد سے انحراف کیا جا رہا ہے، ریاست مدینہ کے دعوے دار ریاست مدینہ کے قیام کا اعلان کریں، اس سے ملک میں امن قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت خدشات بہت زیادہ ہیں، اسلامی اقدار کو چھیڑنے کے پس منظر میں بین الاقوامی ایجنڈہ کار فرما ہے، مجلس احرار اسلام دینی قوتوں کو اکٹھا کرنے کے لئے کردار ادا کرے گی، اس وقت دینی قوتوں کو متحد ہونا چاہیئے، قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں، جو ریاست کے آئین کو تسلیم نہیں کرتے، جو شہری ریاست کا آئین تسلیم نہیں کرتا ان کو کالعدم قرار دیکر پابندی لگائی جائے، قادیانیوں کی تمام سرگرمیوں پر پابندی لگائے۔
خبر کا کوڈ : 777538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش