0
Sunday 17 Feb 2019 12:24

کشمیریوں کے حق میں بیان دینے پر بھارت نے طاہرالقادری کا ویزہ روک لیا

کشمیریوں کے حق میں بیان دینے پر بھارت نے طاہرالقادری کا ویزہ روک لیا
اسلام ٹائمز۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں بیان دینے پر بھارت نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ویزہ روک لیا۔ بھارتی وزارت داخلہ نے خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کے بعد معروف مذہبی اسکالر اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ویزہ روک لیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری  کے مطابق انہیں بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی طرف سے دعوت دی گئی تھی، ڈاکٹر طاہر القادری کو معروف بھارتی مذہبی شخصیت قلب جاوید کے ذریعے دعوت نامہ دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا یہ دورہ پاک بھارت خیرسگالی، اعتمادسازی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تھا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے دو ہفتے کے دورہ کے دوران لکھنو، کولکتہ، اجمیرشریف، دہلی اور احمدآباد میں مختلف تقریبات سے خطاب اور قرآن انسائیکلیو پیڈیا کی تقریب رونمائی سے خطاب کرنا تھا۔ انہیں بھارتی وزارت خارجہ کی ہدایت پر ویزا جاری کیا گیا تھا، تاہم یوم کشمیر پر جب ڈاکٹر طاہر القادری نے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت میں ویڈیو بیان جاری کیا تو اس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے وزارت داخلہ سے ڈاکٹر طاہر القادری کا ویزا روکنے کی سفارش کی تھی۔ احمد آباد بھارت میں تحریک منہاج القرآن کے چیئرپرسن نادعلی کے مطابق، پاک بھارت حالات کی کشیدگی کی وجہ سے ڈاکٹر طاہرالقادری کا دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔ جبکہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک ان کا دورہ آفیشل طور پر منسوخ نہیں ہوا تاہم اس وقت جو حالات بن چکے ہیں ایسے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا بھارت جانا سیکیورٹی رسک ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کی سیکیورٹی معاملات کو جواز بنا کر ڈاکٹر طاہرالقادری کو کلیئرنس نہیں دی گئی جبکہ پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے جس طرح پاکستان کے خلاف زہراگلنا شروع کیا ہے ایسے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو بھارت نا جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 778480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش