0
Monday 18 Feb 2019 00:09

پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس

پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور سعودی عرب کی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس شروع ہو گیا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد نے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔ تفصیلات کے مطابق پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس شروع ہوگیا ہے، اعلیٰ سطح کونسل کے قیام کی تجویز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دی تھی۔ کونسل میں دونوں ملکوں کے خارجہ، دفاع، دفاعی پیداوار، خزانہ، توانائی، پیٹرولیم، آبی وسائل اور اطلاعات کے وزرا شامل ہیں۔ ثقافت، داخلہ اور انسانی وسائل کے وزرا بھی کوآرڈینیشن کونسل میں شامل ہیں۔ کونسل کا مقصد دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور تعاون کے لیے طریقہ کار طے کرنا ہے، کونسل اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر جلد عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ کونسل کے تحت اسٹیرنگ کمیٹی اور جوائنٹ ورکنگ گروپوں کی تشکیل بھی کی جا چکی، کونسل کا ہر سال ریاض اور اسلام آباد میں بالترتیب اجلاس ہوگا۔ رابطہ کونسل سیاسی، سیکورٹی، اقتصادی، اور سوشل و ثقافت پر کام کرے گی، رابطہ کمیٹی کے زیرِ انتظام اسٹیرنگ کمیٹی، جوائنٹ ورکنگ گروپس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم اور سعودی ولی عہد نے کونسل اجلاس ہر سال منعقد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، کونسل کے اجلاس باری باری دونوں ممالک میں ہوں گے، کونسل کا جنرل سیکرٹیریٹ دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ میں تشکیل دے دیا گیا۔

 
خبر کا کوڈ : 778576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش