0
Monday 18 Feb 2019 10:01

اگر طالبان الیکشن جیت کر آئیں تو بخوشی حکومت انکے سپرد کردینگے، اشرف غنی

اگر طالبان الیکشن جیت کر آئیں تو بخوشی حکومت انکے سپرد کردینگے، اشرف غنی
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ اگر افغان عوام طالبان کو منتخب کریں تو وہ بخوشی طالبان کو حکومت دے دیں گے۔ میونخ میں سیکورٹی کانفرنس میں بات کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ میں ٹینکوں پر بیٹھ کر کسی ملیشیا یا خانہ جنگی کے ذریعے صدارت میں نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے بھی یہی کہنا ہے کہ اپنا منشور افغان عوام کے سامنے پیش کریں پھر اگر عوام انہیں منتخب کرتے ہیں تو ہم بھی اقتدار انہیں سونپنے میں خوشی محسوس کریں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 778601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش