0
Monday 18 Feb 2019 20:42

نوشہرہ، 13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے مرتکب 2 ملزمان گرفتار

نوشہرہ، 13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے مرتکب 2 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ پولیس نے اک 13 سالہ بچے کو مزدوری کا لالچ دے کر بدفعلی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے متاثرہ بچے کا کہنا تھا کہ وہ جہانگیرہ چوک میں موجود تھا جب امین عرف بوڈا ساکن جہانگیرہ نے اپنی ٹائرز پنکچر کی دوکان پر مزدوری کی پیشکش کی۔ متاثرہ بچے کے مطابق دن بھر دکان میں مزدوری کے بعد شام کو استاد اسے دریا کنارے لے گیا اور اسلحہ کی نوک پر اس نے اور اس کے ساتھی نے اس کے ساتھ بدفعلی کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور ان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے 24 گھنٹے کے اندر اندر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا جہاں سے ملزمان کو اک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم امین اور ساتھی عبید دوران تفتیش اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں جبکہ بچے کی میڈیکل رپورٹ سے بھی الزام کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کا مزید کہا تھا کہ ملزمان سے فی الحال مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 778711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش