0
Friday 22 Feb 2019 01:44

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کو مذاق بنا دیا، رائو ساجد علی

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کو مذاق بنا دیا، رائو ساجد علی
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی ملتان کے ضلعی جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی، سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یاسین، عبدالرئوف لودھی، عالمگیر گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے پیچھے چھپ کر پیپلزپارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے والوں کا انجام قریب ہے، آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے پکڑ کر پیغام دینے والوں نے ہمیشہ جمہوریت پر شب خون مارا ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کو مذاق بنا دیا ہے، اپنی ناکامی چھپانے کے لئے جمہوریت پسند قوتوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، سندھ گورنمنٹ کے خلاف حکمرانوں کی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، موجودہ حکمرانوں کو عوامی مینڈیٹ کی توہین ہرگز زیب نہیں دیتی۔

پیپلزپارٹی پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کرتی رہی ہے، آئندہ بھی جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا سامنا کرتی رہے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خوف زدہ قوتیں ہمارا جمہوری راستہ نہیں روک سکتیں، پیپلزپارٹی موجودہ حکمرانوں کی انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے، آغا سراج درانی کے گھر گھس کر خواتین کی تذلیل کرنے کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قیادت کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا فوری خاتمہ کیا جائے اور جمہوری قوتوں کے خلاف ہونے والی سازشوں کو فوری بے نقاب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 779329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش