0
Tuesday 26 Feb 2019 09:30

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت آج  ہوگی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت آج ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ شہری ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ شہری ندیم سرور نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے اپنے ملک میں پاکستانی فنکاروں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے جبکہ وہاں موجود پاکستانی فنکاروں کو بھی فوری طور پر بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش جاری ہے۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش سے کروڑ روپے کا سرمایہ بھارت منتقل ہوتا ہے جو پاکستانی معیشت کیلئے بھی نقصان دہ ہے، اس لئے تمام بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 780119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش