0
Thursday 28 Feb 2019 13:39

ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات میں ناقص کارکردگی پر ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا فرمان اللہ جان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے احکامات پر ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور انہیں اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب ہیڈ کوارٹر سے جاری حکم نامے کے مطابق نیب کوئٹہ میں تعینات ڈائریکٹر مجاہد اکبر بلوچ کو خیبر پختونخوا میں ڈی جی نیب تعینات کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے سابق ڈی جی نیب فرمان اللہ جان کے تبادلے کی بنیادی وجہ ان کی ناقص کارکردگی تھی جس کی بنا پر ان کا تبادلہ کیا گیا، تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پر فرمان اللہ جان کے تبادلے کو ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا بدلہ قرار دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ دو سال کے دوران کسی بھی میگا کرپشن کیس کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جاسکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 780547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش