0
Sunday 3 Mar 2019 12:54

بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور برفباری سے 6 افراد جاں بحق

بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور برفباری سے 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مارچ کے آغاز کے باجود بلوچستان میں موسم سرما کے اختتام کے آثار نظر نہیں آرہے اور موسم کا نیا سسٹم صوبے میں داخل ہوا ہے، جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں اور برف باری کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ صوبے کے اکثر علاقوں کے مکین بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں سے بےخبر تھے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے فوجی جوانوں کو طلب کرنا پڑا۔ چمن کے علاقے گلدار باغ میں بارشوں سے ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 2 بچے جاں بحق اور ماں باپ زخمی ہو گئے۔ خضدار کے علاقے کوشان میں بھی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ بولان میں بھی شدید بارشوں کے سبب کمرے کی چھت گرنے سے ایک فرنٹیئر کور کا اہلکار جاں بحق ہوا، جبکہ مستونگ میں سیلابی ریلے میں گرنے سے بچہ جان سے گیا، اُتھل میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے 6 افراد زخمی ہوئے۔ دالبندین اور پشین میں 2 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے اور ان کی موت کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 781083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش