0
Thursday 7 Mar 2019 11:41

پنجاب بھر میں جماعت الدعوۃ اور ایف آئی ایف کیخلاف کریک ڈاون جاری

پنجاب بھر میں جماعت الدعوۃ اور ایف آئی ایف کیخلاف کریک ڈاون جاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ہدایت کے بعد پنجاب میں کالعدم جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اب تک کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کی متعدد جائیدادیں قبضے میں لی جا چکی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں اب تک 160 مدرسے، 32 سکول، 153 ڈسپنسریز کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے جبکہ 2 کالجز، 4 ہسپتال اور 178 ایمبولینسز کو بھی سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کیخلاف اب تک ہونیوالی کارروائی اور قبضے میں لی جانیوالی جائیدادوں کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔ دوسری جانب جماعت الدعوۃ کے ترجمان یحیٰی مجاہد کا کہنا ہے کہ حکومت پُرامن رہنماوں اور کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے اور بلاوجہ گرفتاریاں کی جا رہی ہیں جن کیخلاف ہم جلد ہی عدالت سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے جلد ہی حکومتی اقدامات کیخلاف عدالت میں رٹ دائر کی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 781859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش