0
Thursday 7 Mar 2019 13:12

علیحدہ صوبہ لیکر رہیں گے، وسیب کو تقسیم کرنیکی پالیسی ترک کی جائے، سرائیکی رہنما

علیحدہ صوبہ لیکر رہیں گے، وسیب کو تقسیم کرنیکی پالیسی ترک کی جائے، سرائیکی رہنما
اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان صوبہ محاذ کے زیراہتمام سرائیکی اجرک ڈے کے موقع پر ملتان پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی گئی، ریلی سے خواجہ غلام فرید کوریجہ، ظہور دھریجہ، سید مہدی الحسن شاہ، اجالا لنگاہ، شریف خان لشاری، مہر مظہر عباس کات، عابدہ بخاری، ملک اکرام ڈیوالہ، سید مطلوب بخاری، مختار لنگاہ و دیگر نے خطاب کیا۔ سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ سرائیکی کلچر ڈے وسیب کی خوشی اور عید کا دن ہے، آج صرف پورے سرائیکی وسیب ہی نہیں بلکہ پورے ملک اور بیرون ملک سرائیکی کلچر ڈے کی تقریبات منائی جا رہی ہیں۔ افسوس اس بات کا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا وسیب سے تعلق ہونے کے باوجود انہوں نے اس موقع پر خیرسگالی کا پیغام نہ بھیج کر کروڑوں افراد کی دل آزاری کی ہے، حالانکہ ان لوگوں نے سرائیکی اجرک پہن کر ووٹ لیے اور وسیب کے بل بوتے پر برسر اقتدار آئے، آج ان لوگوں نے وسیب کو یکسر بھلا دیا ہے، لیکن ہم سرائیکی اجرک کے ذریعے شناخت بھی حاصل کریں گے اور صوبہ بھی لیں گے، ان شاء اللہ تعالیٰ وسیب کے لوگوں کی جدوجہد سے آئندہ سال سرائیکی اجرک ڈے ہم صوبہ سرائیکستان میں منائیں گے۔

سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ وسیب کو تقسیم کرنے اور وسیب کو ایک دوسرے سے لڑانے کی پالیسی ترک کی جائے، حکومت اپنے وعدے کے مطابق صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں لائے، ورنہ ہم امن ریلی کی بجائے احتجاجی ریلیاں نکالیں گے، دھرنے دیں گے اور لانگ مارچ کریں گے، سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ وسیب کے لوگ خیرات نہیں اپنا حق مانگتے ہیں، سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کو دیوار سے لگانے کی پالیسی بند کی جائے، ان سے بنگالیوں والا سلوک نہ کیا جائے بلکہ ان کا حق ان کو دیا جائے، بصورت دیگر وسیب کے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز بھی ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 781904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش