0
Tuesday 12 Mar 2019 15:34

لوگوں کی جان بچانے والے قومی ہیرو ٹائیگر کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی

لوگوں کی جان بچانے والے قومی ہیرو ٹائیگر کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے بم ڈسپوزل اسکوڈ کے بہادر اہلکار عنایت اللہ خان المعروف ٹائیگر کی نئی مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی ہے، قومی ہیرو ٹائیگر نے 2014ء میں بارودی مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے اپنی ٹانگ گنوا دی تھی۔ جس پر انہیں اسلام آباد میں مصنوعی ٹانگ لگائی گئی تاہم مصنوعی ٹانگ کی مدت رواں سال پوری ہو گئی، جس پر آئی جی خیبر پختونخوا نعیم خان نے کے پی پولیس کے ہیرو کی نئی مصنوعی ٹانگ کی خریداری کے فوری طور پر احکامات جاری کرتے ہوئے 3 لاکھ روپے مالیت کی نئی مصنوعی ٹانگ فراہم کر دی جس پر بہادر جوان نے پختونخوا پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے اور پہلے سے بڑھ کر جانفشانی اوردلیری سے خدمامت سر انجام دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ عنایت اللہ خان ٹائیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1998ء میں کے پی پولیس میں بھرتی ہوئے تھے، دوسروں کی جان بچانا اس کا مشن ہے۔ 7 مرتبہ بموں اور خودکش جیکٹس کو ناکارہ بناتے ہوئے زخمی ہو چکے ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری، 2014ء میں ٹانگ بھی بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے ہوئے اڑ گئی لیکن آج  مصنوعی ٹانگ کے ذریعے وطن عزیز کے دفاع میں برسرپیکار ہوں۔

ٹائیگر کا کہنا تھا کہ وہ  2014ء سے 2019ء تک مصنوعی ٹانگ کے ساتھ اب تک 82 بم ناکارہ بنا چکا ہے جن میں ٹائم بم، اینٹی پرسنل مائنز اور دیگر بارودی مواد شامل ہے۔ ٹائیگرنے کہا کہ 2007ء میں ڈیرہ اسماعیل خان میں دراون چوکی پرحملہ کرنے والے خودکش حملہ آورکا سامنا کرتے ہوئے اس کی بارود سے بھری جیکٹ کو اس نے ناکارہ بنایا تھا جبکہ 2011ء میں لاٹو فقیر مسجد میں حملہ کرنے والے خود کش حملہ آور کی جیکٹ بھی ناکارہ بنائی تھی۔  ٹائیگر کا کہنا تھا کہ وہ بی ڈی یو کی ٹریننگ کے لئے بیرون ملک بھی جا چکا ہے اور آج بھی وہ ہر قسم کے مشکل حالات میں شہریوں کی جانیں بچانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ حکومت پاکستان نے بہادری کے اعتراف میں 2015 میں تمغہ شجاعت سے بھی نوازا تھا۔
خبر کا کوڈ : 782858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش