0
Thursday 14 Mar 2019 12:42

کوئٹہ، "پڑھی لکھی لڑکی، پڑھا لکھا خاندان" کا نعرہ لے کر خواتین اساتذہ میدان میں آگئیں

کوئٹہ، "پڑھی لکھی لڑکی، پڑھا لکھا خاندان" کا نعرہ لے کر خواتین اساتذہ میدان میں آگئیں
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں لڑکیوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسکول میں داخل کرانے کیلئے سرکاری اسکولوں کی خواتین اساتذہ میدان میں اتر آئیں، گھر گھر جاکر مہم چلائی اور والدین میں داخلہ فارم تقسیم کئے۔ سرکاری اسکول کی خواتین اساتذہ ’’پڑھی لکھی لڑکی، پڑھا لکھا خاندان‘‘ کا نعرہ لے کر زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو اسکول داخل کرانے کیلئے میدان میں آگئیں۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ریلوے کالونی کی اساتذہ نے داخلہ مہم شروع کردی، مہم کے دوران گرلز اسکولوں میں تقریبات کرکے بچیوں کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ گھر گھر جاکر والدین کو ترغیب دیں گی کہ وہ اپنی بچیوں کو اسکول بھیجیں۔ طالبات کا کہنا ہے کہ تعلیم ہر لڑکی کا حق ہے، آگے بڑھنے کیلئے بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔ موبائل داخلہ مہم کے دوران اساتذہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکر داخلہ فارم تقسیم کئے اور والدین کو بچیوں کی تعلیم سے متعلق آگاہی دی۔
 
خبر کا کوڈ : 783246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش