0
Saturday 16 Mar 2019 16:02
نیوزی لینڈ واقعہ میں 9 کے قریب پاکستانی لاپتہ ہیں

عافیہ صدیقی کا معاملہ حساس، خاموش رہیں، شاہ محمود قریشی

جنگ نہیں، امن کی جانب بڑھنا ہے
عافیہ صدیقی کا معاملہ حساس، خاموش رہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بہت کوششیں کی ہیں لیکن امریکا کا قانون آڑے آ جاتا ہے جب کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ حساس ہے اس پر خاموشی اختیار کی جائے۔ ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے جس میں 49 مسلمانوں کو شہید کیا گیا، دہشت گرد عالمی مسئلہ ہیں، نیوزی لینڈ میں ایسا واقعہ پہلے کبھی ہوا نہ سنا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ حکومت نے جاں بحق افراد کی شناخت کر لی ہے، ایک پاکستانی کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم کرائسٹ چرچ میں 300 پاکستانی رہائش پذیر ہیں اور اس وقت 9 کے قریب پاکستانی لاپتہ ہیں جن کے موبائل بھی بند ہیں جب کہ لندن میں بھی اس وقت کچھ پاکستانی لاپتہ ہیں تاہم متاثرہ فیملی سے رجوع کریں گے، ان کی ہرممکن مدد کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئی ہے، ہماری تو پہلے روز سے کشیدگی کم کرنے کی کوشش تھی، کشیدگی کم کرانے کیلئے چین نے کردار ادا کیا، کل دورہ چین کروں گا جب کہ ہمیں جنگ نہیں امن کی جانب بڑھنا ہے تاہم 19 مئی تک مودی سرکار سے کوئی بعید نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی الیکشن تک ہمیں فضائی حدود اور لائن آف کنٹرول پر الرٹ رہنا ہو گا، بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا بھارت میں سنجیدہ لوگوں پر اثر ہوا ہے، پاک بھارت مشترکہ اعلامیہ کافی عرصے بعد سامنے آیا ہے۔ کرتار پور راہداری کیلیے آیندہ میٹنگ 2 اپریل کو ہو گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلی بار او آئی سی قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا ذکر کیا گیا،  ہمارا موقف ہے مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد ہے، ساری دنیا نے دیکھا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ  اور پاکستان کا رویہ ذمہ دارانہ تھا جب کہ روس نے پاکستان اور بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلیے پلیٹ فورم دینے کی تجویز دی اور پاکستان نے روس کی تجویز کی حمایت کی ہے، بھارت کو منانا ان کا کام ہے۔ عافیہ صدیقی سے متعلق پوچھے گئے، سوال پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے بہت سے فوائد ہیں لیکن حقائق کے برعکس معلومات ہوتی ہیں اور جو لوگ اپنی بیٹی کی خدمت چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے حساس معلومات پر خاموش رہیں، عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، اللہ کرے ہم عافیہ صدیقی کو رہا کروانے میں کامیاب ہو جائیں لیکن جب بھی امریکا سے بات کی ان کا کہنا ہے کہ امریکی قانون آڑے آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 783658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش