0
Wednesday 20 Mar 2019 16:05
سکیورٹی کے کڑے پہرے میں

ڈی آئی خان، جشن نوروز اور جشن مولود کعبہ کی تیاریاں مکمل

ڈی آئی خان، جشن نوروز اور جشن مولود کعبہ کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن نوروز کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ گلیوں اور بازاروں کو بڑی خوبصورتی سے رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ گلیوں و بازاروں میں مختلف قسم کے پکوان بنانے کی تیاریاں جا بجا جاری ہیں، جبکہ بازاروں اور مارکیٹوں میں خریداروں کا ہجوم ہے۔ شہر کی تمام امام بارگاہیں پھولوں اور رنگوں سے مزین کی گئی ہیں جبکہ تین روزہ مرکزی جلسے کا آغاز کچھ ہی دیر میں ہوا چاہتا ہے۔ دوسری جانب پولیس اور سکیورٹی فورسز نے شہر کے داخلی و خارجی دروازوں میں جامہ تلاشی اور سخت چیکنگ کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور بازاروں میں گشت بھی شروع کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب ڈی پی او آفس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سیلم ریاض کی قیادت میں جشن نوروز کے حوالے سے اہل سنت و تشیع کے اکابرین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی سٹی شعیب خان، سید فیاض حسین بخاری، بشیر حسین جڑیہ سمیت ضلع کی ممتاز اہلسنت و اہل تشیع  شخصیات نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن نوروز کے موقع پر تمام علماء کرام متحد ہو کر اس پروگرام کو پرامن انداز میں گزاریں۔ پولیس سکیورٹی کے فرائض احسن طور پر سرانجام دے گی۔ اسلام بھائی چارے اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ سابقہ معاہدات پر عمل کیا جائے گا اور وقت کی پابندی کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ دوسری جانب جشن نوروز اور جشن مولود کعبہ ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے شہری بھرپور انداز میں اس خوشیوں بھرے موقع کو مذہبی جوش و جذبے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل کئے ہوئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 784297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش