0
Thursday 21 Mar 2019 20:08

ملتان، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کیخلاف نیب مقدمات پر جیالوں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کیخلاف نیب مقدمات پر جیالوں کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی تحصیل ملتان کے زیراہتمام پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف نیب میں جھوٹے مقدمات کے اندراج، شیخ رشید کی جانب سے قتل کی دھمکی اور صوبائی حلقہ 218 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر دو کونسلرز کی حکومتی ایم پی اے کی آشیر باد پر گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت پیپلزپارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل ملتان رانا ذوالفقار علی نے کی۔ اس موقع پر رانا ذوالفقار علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف نیب میں جھوٹے مقدمات کے اندراج کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اس جھوٹے مقدمہ کو فی الفور خارج کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پنڈی کے شیطان ہیں، جن سے شیطان بھی پناہ مانگتا ہے، ان کا پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو قتل کی دھمکی دینا انتہائی افسوسناک ہے، چیف جسٹس آف پاکستان اس سلسلے میں نوٹس لیں اور شیخ رشید کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت اور شیخ رشید احمد ہوں گے، انہوں نے قادر پور راں میں دو کونسلرز کی حکومتی ایم پی اے کی جانب سے گرفتاری کی بھی شدید مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 784470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش