0
Friday 22 Mar 2019 14:30

ڈی آئی خان، کھوئی بہارہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان، کھوئی بہارہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے کھوئی بہارہ کے علاقے میں آپریشن کیا ہے، جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات پہ دہشتگردوں کے ٹھکانے پہ محدود اہدافی کارروائی کی۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پہ فائرنگ شروع کر دی، جس کے ردعمل میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد موقع پہ ہلاک ہو گیا ہے، جس کی شناخت کاشف عرف مسرور کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق پنجاب کے علاقے لیہ سے ہے۔ ذرائع کے مطابق کاشف عرف مسرور دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا، جبکہ سکیورٹی فورسز اور اہل تشیع مسلمانوں پہ ہونے والے حملوں کے ماسٹر مائنڈ اقبال کھیارہ عرف بالی دہشتگرد کا قریبی ساتھی تھا۔
خبر کا کوڈ : 784593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش