0
Sunday 24 Mar 2019 09:37

کشمیر کی انفرادیت قائم رکھنے کیلئے سیاسی اتحاد لازمی ہے، این سی

کشمیر کی انفرادیت قائم رکھنے کیلئے سیاسی اتحاد لازمی ہے، این سی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے کہا کہ کشمیر کی انفرادیت اور پہچان قائم رکھنے کے لئے متحد رہنا لازمی ہے۔ این سی نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں کشمیری عوام کو خصوصی پوزیشن کے ساتھ ساتھ ان جمہوری اور آئینی حقوق سے مکمل طور پر محروم کرنا چاہتے ہیں جو انہیں 370 اور 35 اے جیسے دفعات کی بنیاد پر حاصل ہیں۔ کپوارہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور پارلیمانی امیدوار برائے امیدوار حلقہ انتخاب محمد اکبر لون نے کہا کہ ان کی پارٹی کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ کسی کو بھی چھیڑنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 A کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑچھاڑ سے گریز کیا جائے، بصورت دیگر نیشنل کانفرنس کسی بھی مقابلہ کے لئے تیار ہوگی اور ان دفعات کی حفاظت کیلئے اپنی جد و جہد جاری رکھے گی۔

محمد اکبر لون نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے بھارت میں بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوستانہ طور الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ دوستانہ طریقے سے الیکشن میں مقابلہ کر کے کانگریس کو شکست سے دوچار کریں گے اور ہماری سیدھی ٹکر کانگریس سے نہیں بلکہ بی جے پی سے ہے۔ محمد اکبر لون نے جماعت اسلامی کے بعد لبریشن فرنٹ پر عائد پابندی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پابندی سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ انہیں بھی اپنے خیالات کو آگے لے جانے کی اجازت ہونی چاہیئے۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈران چودھری محمد رمضان، میر سیف اللہ، قیصر جمشید لون، سلام الدین بجاڑ اور شفقت وٹالی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 784897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش