0
Monday 25 Mar 2019 23:38

بلاول بھٹو کا حکومت مخالف ٹرین مارچ کل کراچی سے لاڑکانہ کیلئے روانہ ہوگا

بلاول بھٹو کا حکومت مخالف ٹرین مارچ کل کراچی سے لاڑکانہ کیلئے روانہ ہوگا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل بروز منگل خصوصی ٹرین کے ذریعے کراچی سے لاڑکانہ کیلئے روانہ ہوں گے، وہ راستے میں 25 مقامات پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ بلاول کیلئے خصوصی ٹرین کیلئے خصوصی سیلون کراچی پہنچ گیا ہے، اس خصوصی ٹرین کی سیکیورٹی کے انتظامات بھی خصوصی کیے گئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کیلئے کراچی سے لاڑکانہ تک خصوصی ٹرین چلانے کی درخواست دی گئی تھی، جسے منظور کر لیا گیا۔ بلاول بھٹو کل منگل کی صبح کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوں گے، خصوصی ٹرین 10 ڈبوں پر مشتمل ہوگی، جس میں ایک خصوصی سیلون، ایک ایئرکنڈیشن سلیپر اور اکانومی کلاس کی 8 بوگیاں شامل ہیں۔ بلاول بھٹو کیلئے ریلوے سیلون کراچی پہنچ گیا ہے، اس میں بلاول بھٹو زرداری اور ان کا اسٹاف سفر کرے گا۔

اس سلسلے میں ریلوے پولیس سمیت سندھ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وی وی آئی پیز کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 50 سے زائد افسران و اہلکار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سفر کریں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں، کارکنوں اور میڈیا کی ٹیم بھی خصوصی ٹرین میں سفر کرے گی۔ بلاول ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی سے لاڑکانہ کے سفر کے دوران 25 مقامات پر عوام سے خطاب کریں گے، وہ 26 مارچ کی رات نوابشاہ میں قیام کریں گے، وہاں سے 27 مارچ کی صبح خصوصی ٹرین براستہ سکھر رات کو لاڑکانہ پہنچے گی، جہاں پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 785142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش