0
Saturday 30 Mar 2019 09:02

حضرت عیسٰی علیہ السلام کی توہین پر مبنی کتاب کیخلاف فوری کارروائی کی سفارش

حضرت عیسٰی علیہ السلام کی توہین پر مبنی کتاب کیخلاف فوری کارروائی کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء بورڈ نے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی توہین پر مبنی کتاب کیخلاف فوری کارروائی کی سفارش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں علماء کے متفقہ فیصلے کے بعد متحدہ علما بورڈ کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے محکمہ داخلہ پنجاب، محکمہ اوقاف اور سی ٹی ڈی پنجاب کے ایڈیشنل آئی جی کو حضرت عیسٰی علیہ الصلوۃ والسلام کی توہین پر مبنی کتاب ’’کشتی نوح‘‘ کو فوری طور پر ضبط کرتے ہوئے اشاعت کو روکنے اور کتاب کو تقسیم کرنے سے روکنے کی سفارش کی ہے۔ واضح رہے کہ ’’کشتی نوح‘‘ نامی کتاب کیخلاف مسیحی رہنما طارق گل ولد برکت میسح نے چیئرمین متحدہ علماء بورڈ حافظ طاہر اشرفی کو درخواست دی تھی، مذکورہ کتاب پر مزید کارروائی کیلئے متحدہ علماء بورڈ کی علمی کمیٹی کو بھی لکھ دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 785916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش