0
Sunday 31 Mar 2019 17:36

مالم جبہ میں خوبصورت موسم، سیاحوں کا میلہ لگ گیا

مالم جبہ میں خوبصورت موسم، سیاحوں کا میلہ لگ گیا
اسلام ٹائمز۔ حسن کی وادی مالم جبہ میں سیاحوں کا میلہ لگ گیا۔ اسکی انگ کے مقابلوں اور حسین نظاروں سے سیاح خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم نے انگڑائی لی تو لوگوں نے شمالی علاقہ جات کا رخ کرلیا۔ مالم جبہ میں موسم اب بھی خوشگوار ہے اور یہاں بغیر جیکٹ کے گزارا مشکل ہے۔ سیاحوں نے چیئر لفٹ کی سیر کی اور ایک دوسرے پر برف کے گولے برسائے۔ ضلعی حکومت کی جانب سے اسکی انگ مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے سلالم اور جوائنٹ سلالم کے خوب جوہر دکھائے۔ ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کا زور ہونے کے باعث برف پوش وادی مالم جبہ میں موسم خوشگوار ہے۔
خبر کا کوڈ : 786177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش