0
Monday 1 Apr 2019 22:39

شاہ محمود قریشی کے بزرگ پاکستان کے وفادار نہیں رہے، آپ عمران خان کے ساتھ کیسے وفاداری کریں گے؟، گیلانی خاندان

شاہ محمود قریشی کے بزرگ پاکستان کے وفادار نہیں رہے، آپ عمران خان کے ساتھ کیسے وفاداری کریں گے؟، گیلانی خاندان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور ممبر صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی اور سید علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے ہمارے بارے میں خوب باتیں کیں جن کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں، ہم کسی جماعت میں جانے کے لیے پر نہیں تول رہے، بلکہ یہ موصوف اس وقت تیسری جماعت کے مزے لے رہے ہیں، ضمنی الیکشن عموما حکومت ہی جیتتی ہے، سرکاری مشینری اور دبائو ڈال کر ووٹ خرید لیے جاتے ہیں یا الیکشن سے دور کر دیا جاتا ہے، ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری اور وزراء نے مہم چلائی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے موجودہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک سازشی شخص ہے، وزیراعظم صاحب شاہ محمود قریشی کی سازشوں سے بچیں، تحریک انصاف میں موجود لوگ شاہ محمود سے بخوبی واقف ہیں، شاہ محمود قریشی کو اس مقام تک لانے میں میرے والد سید یوسف رضا گیلانی کا اہم کردار ہے۔

دونوں بھائیوں کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود ڈرامائی انداز میں بات کرتے ہیں، گیلانی خاندان 3دہائیوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی سے 32سالہ رفاقت ہے، شاہ صاحب آپ اپنی سیاست پر نظر دوڑائیں 30سال کس کس جماعت میں گزارے؟، شاہ محمود کے بھائی مرید حسین کا بیان سب کے سامنے ہے، مرید حسین نے بتایا تھا شاہ صاحب سازش کے لئے تحریک انصاف میں گئے، شاہ صاحب مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا حصہ رہ چکے ہیں، شاہ صاحب ہمیشہ مفادات کی سیاست کرتے ہیں، قریشی خاندان نے پاکستان کے ساتھ وفا نہیں کی، شاہ محمود کے خاندان کو انگریزوں نے نوازا، شاہ صاحب آپ کے بزرگ پاکستان کے وفادار نہیں رہے آپ عمران خان کے ساتھ کیسے وفاداری کریں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 786361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش