0
Monday 1 Apr 2019 23:47

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی آئندہ تین ماہ میں ڈالر 160 روپے تک جانے کی پیشنگوئی

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی آئندہ تین ماہ میں ڈالر 160 روپے تک جانے کی پیشنگوئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آئندہ تین ماہ میں ڈالر 160 روپے تک جانے کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کہاں جارہی ہے اس پر بحث ہونا اچھی بات ہے، اس میں سب سے پہلے حکومت کو اپنے منصوبے پیش کرنے چاہئیں کہ ہم یہ کریں گے اور ایسے کریں گے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں آمدن نہیں بڑھے گی، اصلاحات نہیں ہوں گی تو ملکی معیشت آگے نہیں چلے گی۔ محمد زبیر نے کہا کہ جب حکومت کی تیاری نہیں ہوگی، احساس نہیں ہوگا تو اس لئے حکومت سے ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں، لیکن اس وجہ سے معیشت کا برا حال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ سارے اقدامات آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے ہی کرلے تاکہ یہ تنقید نہ ہو کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے اور ایف بی آر میں کیا اصلاحات کرنا چاہتی ہے وہ سامنے لائے کہ ان پر کام کئے بغیر عام آدمی کو فائدہ نہیں ہوسکتا۔
خبر کا کوڈ : 786376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش