0
Thursday 4 Apr 2019 02:00

ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کا دفاع مضبوط کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیا، فریال تالپور

ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کا دفاع مضبوط کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیا، فریال تالپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ 40 سال بیت گئے مگر آج بھی ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روح انصاف کی متلاشی ہے، ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان کا گڑی خدا بخش پہنچ کر اپنے محبوب قائد کو ہدیہ عقیدت پہنچانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھٹو ازم کو قتل کرنے والی قوتیں تاریخ سے مٹ گئیں لیکن بھٹو آج بھی زندہ ہے، سازشی ٹولہ نہ تاریخ میں جگہ بنا پایا نہ عوام کی عدالت میں مگر بھٹو شہید اور ان کی بیٹی قبر سے بھی راج کررہے ہیں۔ فریال تالپور نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کا دفاع مضبوط کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیا کیونکہ انہوں نے جوہری پروگرام شروع کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور اسٹیل ملز، ہیوی مکینیکل کمپلیکس و پورٹ قاسم جیسے سینکڑوں انقلابی منصوبوں کے ذریعے معاشی انقلاب برپا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبہ میں کئے جانے والے کام میں بھی کوئی شہید بھٹو جیسا کارنامہ انجام نہ دے پایا اور ملک دشمن قوتوں نے سازش کے ذریعے انھیں قتل کروا ڈالا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شہید بھٹو کے عدالتی قتل نے صدیوں میں پیدا ہونے والے عظیم رہنما سے محروم کردیا، قائد عوام نے سیاست کو محلوں سے نکال کر گلی کوچوں تک لانے کا شاندار کارناما سر انجام دیا، ملکی تاریخ گواہ ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہید بھٹو کے کارنامے اور ان کی اہمیت واضع ہو رہی ہے اور ان کے مخالفین بھی آج ان کی مداح سرائی کرتے نظر آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 786749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش