0
Tuesday 14 Jun 2011 08:54

پاک کالونی سے 32 مارٹر گولے برآمد، شہر ممکنہ بڑی تباہی سے بچ گیا

پاک کالونی سے 32 مارٹر گولے برآمد، شہر ممکنہ بڑی تباہی سے بچ گیا
کراچی:اسلام ٹائمز۔ پاک کالونی سے 32 مارٹر گولے برآمدہ وئے ہیں، جس سے شہر کراچی ممکنہ بڑی تباہی سے بچ گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق پاک کالونی کے علاقے ہارون آباد میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ندی کے قریب زمین میں دفن کئے گئے 32مارٹر گولے برآمد کئے ہیں، جبکہ علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن ابھی جاری ہے اور مزید ہتھیار بھی برآمد ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مارٹر گولے شہر میں دہشت گردی کیلئے استعمال کئے جانے تھے جنہیں بروقت قبضے میں لیکر شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 78678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش