0
Sunday 7 Apr 2019 15:16

مولانا فضل الرحمٰن کی دقیانوسی سیاست مسترد کر دی، اب نیا اتحاد بنائینگے، مولانا اجمل قادری

مولانا فضل الرحمٰن کی دقیانوسی سیاست مسترد کر دی، اب نیا اتحاد بنائینگے، مولانا اجمل قادری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س ) کے سرپرست اعلٰی مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی سربراہ اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی نیب کی جانب سے اس طرح کی گرفتاری غیر دانشمندانہ ہے، نیب کے قوانین کو ازسرنو جائزہ لے کر بہتر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، نیب افسران کی تربیت پولیس اکیڈمی سہالہ کی بجائے بیرون ملک خاص طور پر ملائیشیا پولیس کے اداروں میں ہونی چاہیئے، جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نیب کا ترجمان بننے کی بھونڈی حرکت نہیں کرنی چاہیئے، ان کی اس حرکت سے نیب کی خودمختاری کا تاثر مجروح ہوتا ہے، انہون نے کہا کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شورٰی نے فیصلہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دقیانوسی انداز سیاست کو مسترد کرتے ہیں، آئندہ عام انتخابات سے قبل نیا قومی محاذ تشکیل دیا جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ محسوس یہ ہوتا ہے کہ عمران خان کی ناتجربہ کار ٹیم سے قوم کو آئندہ بجٹ کے بعد جان چھڑوانی پڑے گی، عثمان بزدار سے نجات اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے آگے آنے سے قوم پھر نئی کھوئی ہوئی منزل اور سی پیک کے مقاصد حاصل کرے گی، وزیر خارجہ کا کردار لائق تحسین مگر جہانگیر ترین کی کابینہ کے اجلاسوں میں شرکت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سے ملتان آمد پر خواجہ کالونی لکڑمنڈی روڈ جامع مسجد محمدی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا اجمل قادری نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری غیر دانشمندانہ ہے، اگر حمزہ شہباز کو شام کے وقت گرفتار کیا جاتا اور مسلم لیگی کارکنوں کو اس طرح سے جمع ہو کر مزاحمت کا موقع نہ دیا جاتا تو یہ دانشمندی ہوتی، تاہم نیب کے قوانین کا ازسرنو جائزہ لیکر بہتر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 787388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش