0
Friday 12 Apr 2019 20:22

عوام فرقہ پرست عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملائیں، غلام احمد میر

عوام فرقہ پرست عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملائیں، غلام احمد میر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی اکثریت کے ساتھ جیت درج کرے گی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پی ڈی پی، بی جے پی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سیاسی استحصال کے مکروہ منصوبوں کو ناکام بنائیں۔ غلام احمد میر نے سرینگر آئے ہوئے پانپور، ترال، شوپیان اور پلوامہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ پارلیمانی انتخابات کے دوران فرقہ پرست عناصر کے مکروہ عزائم کو ناکام بنائیں۔

کانگریس پارٹی کے صدر نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے تیار رہیں اور جنوبی کشمیر کی نشست پر پارٹی اُمیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے دلجمعی سے محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جیت سے مظلوم اور ستائے ہوئے لوگوں کے اندر اعتماد کی روح پھر سے بحال ہوگی جنہیں سابق مخلوط حکومت پی ڈی پی اور بی جے پی کے دور اقتدار کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ کانگریس پارٹی نہ صرف ریاست جموں و کشمیر بلکہ ملک بھر میں کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی ملک دشمن قوتوں کو لوہے کے چنے چبوائے گی۔
خبر کا کوڈ : 788235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش