0
Monday 15 Apr 2019 09:32

اسلام آباد، کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشن

اسلام آباد، کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشن
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے ضلع بھر میں کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ کرنے، لا اینڈ آرڈر اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈائون کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیش محمد سمیت دیگر تنظیموں کے 7 ارکان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشن وقارالدین کی ہدایت پر ضلع بھر میں کالعدم تنظیموں، جماعت الدعوۃ، سپاہ محمد کو فنڈنگ کرنیوالے افراد کیخلاف آپریشن ہوا۔ پولیس نے گولڑہ کے علاقہ گلستان پنڈ پراچہ سے سید بشارت علی، آئی نائن پولیس نے آئی ایٹ تھری سے یاسر عرفات بٹ، آئی ایٹ سے وقاص حیدر، سبزی منڈی پولیس نے آئی ٹین مرکز سے عدنان الطاف، ممریز خان، نون پولیس نے اشتیاق احمد سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تمام ملزمان کیخلاف پولیس نے 11-F/11-11-N-ATA کے تحت مجموعی طور پر 6 مقدمات درج کئے، ملزمان کالعدم تنظیموں کو فنڈنگ بھی کرتے ہیں، پولیس نے گرفتار کرکے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا۔
خبر کا کوڈ : 788654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش