0
Wednesday 17 Apr 2019 23:21

گلگت بلتستان میں 4 نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ

گلگت بلتستان میں 4 نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں چار نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومتی ذرائع کے مطابق نئے اضلاع کا باضابطہ اعلان صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے بلتستان ڈویژن کے ضلع سکرود میں سے روندو کو الگ کر کے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی طرح ضلع غذر میں یاسین اور گوپس کو ملا کر الگ ضلع بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دیامر ڈویژن سے تانگیر اور داریل کو الگ الگ اضلاع بنانے کا اعلان وزیراعلٰی پہلے ہی کر چکے ہیں۔ صوبائی حکومت نئے انتظامی یونٹس کے قیام کیلئے آرڈر 2018ء کا سہارا لینا چاہتی ہے کیونکہ اس آرڈر کے تحت انتظامی یونٹس بنانے کا اختیار صوبائی حکومت کو دیا گیا ہے۔ دوسری جانب قانونی ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے 17 جنوری کے فیصلے کے بعد آرڈر 2018ء کالعدم ہو چکا ہے، تاہم عدالتی فیصلے کے باوجود وفاقی حکومت نے ریفارمز 2019ء کی منظوری ابھی تک نہیں دی نہ ہی صدارتی آرڈر کے تحت نافذ کیا جا سکا ہے، اس لئے نون لیگ کی صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ عدالتی آرڈر ابھی تک نافذ نہیں ہوا اس لئے جی بی میں آرڈر 2018ء ہی نافذ ہے اور اسی آرڈر کے تحت نئے انتظامی یونٹس بنائے جا سکتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 789211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش