0
Sunday 21 Apr 2019 09:05

کشمیری عوام کیلئے ہیلنگ ٹچ ہوگا، نریندر مودی

کشمیری عوام کیلئے ہیلنگ ٹچ ہوگا، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم کشمیر، جموں اور لداخ کے لوگوں کو ہیلنگ ٹچ جبکہ آزادی پسندوں اور عسکری پسندوں کو ہٹنگ ٹچ دیں گے۔ ایک نجی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں مودی نے کہا ہم ہیلنگ ٹچ کے لئے تیار ہیں لیکن کشمیر، جموں اور لداخ کے لوگوں کے لئے ہیلنگ ٹچ جبکہ آزادی پسندوں اور عسکری پسندوں کے لئے ہٹنگ ٹچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور علاقائی جماعتوں کا الٹا فارمولہ ہے وہ علیحدگی پسندوں اور ملی ٹنٹوں کو ہیلنگ ٹچ جبکہ بھارتی حکومت کو ہٹنگ ٹچ دینا چاہتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ بی جے پی کشمیر کے حوالے سے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے نعرے ’’انسانیت، کشمیریت اور جمہوریت پر کاربند ہے۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بی جے پی واجپئی کے اصولوں پر گامزن ہے، ہم انسانیت، کشمیریت اور جمہوریت کی راہ پر چل رہے ہیں ہمیں یہ بات واضح کرنی چاہیئے کہ ہیلنگ ٹچ عوام کے لئے ہے اور ہٹنگ ٹچ علیحدگی پسندوں اور ملی ٹنٹوں کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلنگ ٹچ کشمیر کے ان پولیس اہلکاروں کے لئے جو وہاں ہلاک ہورہے ہیں، ان فوجی اہلکاروں کے لئے ہے جو شادی کے لئے گھر آتے ہیں تو انہیں ہلاک کیا جاتا ہے، ان بچوں کے لئے ہے جو کھیل کے مختلف میدانوں میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں، انہیں ہیلنگ ٹچ کی ضرورت ہے اور میں انہیں ہیلنگ ٹچ دینے کے لئے تیار ہوں۔ مودی نے کشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کو مجبوری قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 789755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش