0
Sunday 21 Apr 2019 11:17

موجودہ کابینہ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، سراج الحق

موجودہ کابینہ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کابینہ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، جن لوگوں پر کرپشن کلچر عام کرنے اور قومی خزانے کو لوٹنے کے الزامات ہیں وہ پی ٹی آئی حکومت کی کابینہ میں بیٹھے ہیں۔ ضلع لوئر دیر کے علاقہ چکدرہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یتیم بچوں کی پرورش، مفت تعلیم اور رہائش کے پراجیکٹ ’’آغوش‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حالات نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کا ہی نیو ایڈیشن ہے، پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹر بھی حیران ہیں کہ ان کو کیا خواب دکھائے گئے اور ہو کیا رہا ہے، عوام پر گزرے حکومت کے 244 دن اتنے مشکل ہیں کہ ہر آنے والا دن دوسرے دن پر بھاری رہا، حکومت اپنے تمام وعدے اور دعوے بھول چکی ہے۔ جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے جو محض 8 ماہ کے اندر ہی اپنا ٹیمپو لوز کر بیٹھی ہے، عوام کے مسترد کردہ لوگوں کو کابینہ میں بٹھا کر حکومت کون سی تبدیلی لانا چاہتی ہے، کابینہ میں لئے گئے لوگ دیگ کے وہ چند چاول ہیں جنھیں دیکھ کر پوری دیگ خراب ہونے کی گواہی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ ورلڈ بنک کے اشارے پر ایسے لوگوں کے حوالے کی جارہی ہے جو پہلے بھی آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے اشاروں پر چلتے رہے ہیں اور اب بھی انہیں قومی معیشت کی بہتری کے بجائے عالمی مالیاتی اداروں کے مفادات کی تکمیل کا ایجنڈا پورا کرنے کیلئے ہی لایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 789766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش