0
Sunday 21 Apr 2019 23:50

آئی ایس پی آر کا جھوٹی خبر پر بزنس ریکارڈر کو نوٹس، ذرائع

آئی ایس پی آر کا جھوٹی خبر پر بزنس ریکارڈر کو نوٹس، ذرائع
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جھوٹی خبر پر بزنس ریکارڈر اخبار کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر نے جھوٹی خبر پر بزنس ریکارڈر اخبار کو نوٹس دے دیا ہے، بزنس ریکارڈر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چوہدری نثار ملاقات کی خبر شائع کی تھی۔ ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر نے بزنس ریکارڈر سے جھوٹ پر معذرت کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے معذرت نہ کرنے پر قانونی کارروائی کا انتباہ بھی جاری کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی بیرون ملک سیاسی ملاقات کی خبر بھی جھوٹی ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جس کا مقصد بے یقینی پھیلانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 789873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش