0
Tuesday 23 Apr 2019 10:30

بھارتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ

بھارتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ہونے والے عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گیا جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے سمیت کل 117 نشستوں پر ووٹنگ ہو گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پڑوسی ملک میں لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے 17ویں انتخابات کے تیسرے اور سب سے بڑے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 15 ریاستوں کی 117 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کے اس سب سے بڑے مرحلے کے دوران 15ریاستوں میں 18کروڑ 80لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس مرحلے میں ریاست گجرات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حلقے اور ریاست کیرلا میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کے حلقے میں بھی ووٹنگ جاری ہے۔ گجرات میں نریندر مودی سخت سیکورٹی میں اپنے حق رائے دہی کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ خیال رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والے بھارت کے 17ویں انتخابات 7 مرحلوں پر مشتمل ہیں جو 6 ہفتوں تک جاری رہنے کے بعد 19 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے، جبکہ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو کی جائے گی۔ ان انتخابات میں بھارت کے مجموعی طور پر 89 کروڑ 89 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے رہی استعمال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 790120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش