0
Wednesday 24 Apr 2019 21:14

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات، تعلیمی نظام پر تبادلہ خیال

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات، تعلیمی نظام پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے پرائمری سکولوں میں موثر اور تعمیری نظامِ  تعلیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ایرانی قونصلیٹ میں ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نظام تعلیم اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پرائمری تعلیم کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ایران کے پرائمری سکولوں میں انتہائی معیاری تعلیم دی جا رہی ہے جو بہت مفید اور تعمیراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کا تعلیمی نظام دیکھا ہے، جو موثر اور فکری تربیت کے حوالے سے لائق تحسین ہے۔ ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے کہا کہ ایران اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں اور نسل نو کی بنیاد ہی بہترین تعلیمی نظام سے ہی مضبوط بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے ہم ہر وقت حاضر ہیں اور بھرپور تعاون کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 790510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش