0
Thursday 25 Apr 2019 19:13

وزیراعلیٰ نے قبائلی ضلع کرم میں صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ نے قبائلی ضلع کرم میں صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کردیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کی تیز تر ترقی کے لئے دس سالہ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور ان پسماندہ علاقوں کی عوام کے لئے صحت انصاف کارڈ کی فوری فراہمی جاری ہے۔ پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ہمارا فوکس قبائلی اضلاع کے تیز تر ترقی پر ہے اور اس مشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی مشاورت سے اس علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا اور یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا جبکہ انصاف صحت کارڈ کی اجرا کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ قبائلی اضلاع کے پریس کلبوں کے مسائل کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے پریس کلبوں کے مسائل حل کرکے انہیں فعال بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 790687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش