0
Thursday 25 Apr 2019 19:30

نئے اضلاع میں معدنیات کے روزگار کیلئے لائسنسز کے اجراء کا مطالبہ

نئے اضلاع میں معدنیات کے روزگار کیلئے لائسنسز کے اجراء کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ آل ٹرائبل ڈسٹرکٹ مائننگ ایسوسی ایشن نے قبائلی اضلاع میں معدنیات کے روزگار کیلئے نئے لائسنسز کے فوری اجراء اور نئے رولز کی تشکیل میں قبائلی عوام کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا۔ پشاور پریس کلب میں ایسوسی ایشن کے صدر ملک داؤد خان مہمند، جنر ل سیکرٹری خان رحمان آفریدی، لقمان آفریدی اور افتخار ملاگوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے قبائلی اضلاع میں معدنیات کے روزگار میں آسانی پیدا کرنے اور ان ہی علاقوں کے افراد کو مستفید کرانے کیلئے پندرہ نومبر 2018ء کو اعلان کیا تھا کہ مائننگ ایکٹ میں خصوصی ترمیم لائی جائیگی، جس کے تحت قبائلی اضلاع میں اس روزگار کو آسان بنایا جائیگا، جس پر پہلا حق قبائلی عوام کا ہوگا۔ ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے لائسنس سمیت تمام مراحل میں آسانی لائی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ لیکن آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا، جس کے باعث لیز کا پورا سسٹم رکا ہوا ہے اور نئے لائسنس پر پابندی ہے، حالانکہ ان علاقوں کے مقامی لوگ نے فیسوں کی ادائیگی اور اجلاس عام سمیت تمام ضرروی مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 790697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش