0
Thursday 25 Apr 2019 19:55

خیبر پختونخوا، مون سون میں ایمرجنسی کیلئے اضلاع کو 64 کروڑ روپے جاری

خیبر پختونخوا، مون سون میں ایمرجنسی کیلئے اضلاع کو 64 کروڑ روپے جاری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون سیزن کیلئے  641 ملین روپے جاری کردیئے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا مون سون 2019ء کے بارشوں و ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی سطح پر جامہ منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس ضمن میں پی ڈی ایم اے نے صوبے کے تمام اضلاع کیلئے 641.764 روپے ریلیف فنڈز سے جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اپر کوہستان کو 42 ملین، دیر اپر 37، پشاور 40، صوابی، شانگلہ، ڈی آئی خان، چارسدہ، سوات اور مردان 30، 30 ملین جبکہ چترال اور بونیر کو 29، 29، جبکہ آبیٹ آباد کو 27 ملین اور ٹانک، بنوں، ملاکنڈ، کوہستان لوئر اور دیر لوئر کو 20، 20 ملین، بٹگرام، کوہاٹ، لکی مروت اور ہنگو کو 15، 15 ملین، ہری پور کو 16ملین جبکہ کرک اور تورغر کو 10، 10 ملین روپے جاری کردیئے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پرویز خان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مون سون بارشوں کے نقصان سے بچنے اور ہنگامی صورتحال سے بخوبی نمٹنے کیلئے پیشگی ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ ماضی میں خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات کے صورتحال کو سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کررہے ہیں اور کوارڈنیشن میٹنگز (رابطہ اجلاس) ضلعی سطح پر منعقد کروا رہے ہیں۔ یہ منصوبہ بندی تکنیکی اور ماضی میں پیش آنے والے واقعات کو سامنے رکھ کر بنائی جا رہی ہیں جس سے مقامی سطح پر آفات و خطرات سے نمٹنے اور نقصانات کا تخمینہ کم سے کم ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 790707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش