0
Friday 26 Apr 2019 10:51

آئی جی گلگت بلتستان کا کے آئی یو ہنزہ کیمپس کا دورہ

آئی جی گلگت بلتستان کا کے آئی یو ہنزہ کیمپس کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس گلگت بلتستان ثناءاللہ عباسی نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ کے آئی یو ہنزہ کیمپس کا دورہ کیا۔ آئی جی پی نے '' امن اور ٹورزم ڈویلپمنٹ'' کے عنوان پر لیکچر دیتے ہوئے طلباء سے اس سیکٹر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے طلباء کو سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرنے اور پروپیگنڈوں سے اپنے آپ کو دور رکھنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پی نے غذر سمیت دیگر علاقوں  میں خودکشیوں کے بڑھتے رحجان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوں کو بھرپور اور اطمینان کے ساتھ گزاریں تاکہ اس خودکشیوں کے رحجان سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے ٹورزم اینڈ ہاسپیٹیلٹی ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کو ٹورزم پولیس ڈویژن میں انٹرپٹیشن کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ کے آئی یو ہنزہ کیمپس کے ڈائریکٹر رحمت کریم نے آئی جی گلگت بلتستان کو کیمپس کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور ان کا اور ان کے ساتھ آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 790752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش