0
Friday 26 Apr 2019 11:49

سانحہ چلاس و گلگت کے دوران جلائی جانیوالی بسوں اور گھروں کے مالکان کو 7 سال بعد معاوضوں کی ادائیگی

سانحہ چلاس و گلگت کے دوران جلائی جانیوالی بسوں اور گھروں کے مالکان کو 7 سال بعد معاوضوں کی ادائیگی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ چلاس اور گلگت کے دوران جلائی جانے والی بسوں اور گھروں کے مالکان کو سات سال بعد معاوضے ادا کر دیئے گئے، معاوضوں کی ادائیگی کی تقریب گلگت میں ہوئی، وزیراعلٰی نے چلاس میں جلائی جانے والی بسوں اور یادگار محلہ گلگت میں جلائے جانے والے گھروں کے مالکان میں تین کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار کے چیکس تقسیم کئے۔ جن میں محمد رضا سکردو کو 91 لاکھ 14 ہزار روپے کا چیک، مشہ بروم ٹورز سکردو کو 2930000 کا چیک، سید اختر حسین سکردو کو 2930000، اشرف علی سکردو کو 2930000، منظور سکردو کو 2930000 کا چیک، طارق محبوب شگر کو 6 لاکھ روپے، وحید اللہ کو 3417500، رافیعہ بیگم گلگت کو 2612600، نثار گلگت کو 577000، میرباز گلگت کو 300000، جمعہ دین گلگت کو 675500، اکبر خان گلگت کو 634000، ریاض گلگت کو 1391000، میر نواز خان گلگت کو 810000 اور آصف اقبال کو 900000 روپے کا چیک دیا گیا۔ واضح رہے کہ ناخوشگوار واقعات 2012ء میں پیش آئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 790761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش