0
Sunday 28 Apr 2019 11:14

دفعہ 370 سے کشمیر کو نقصان ہے تو مودی کشمیر کیوں نہیں چھوڑ دیتے ہیں، محبوبہ مفتی

دفعہ 370 سے کشمیر کو نقصان ہے تو مودی کشمیر کیوں نہیں چھوڑ دیتے ہیں، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ دفعہ 370 سے متعلق بیان پر محبوبہ مفتی نے نریندر مودی پر برستے ہوئے کہا کہ اگر وہ سوچتے ہیں کہ دفعہ 370 سے کشمیر کو نقصان ہورہا ہے تو وہ کشمیر چھوڑ کیوں نہیں دیتے ہیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں مودی کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا اگر مودی کو لگتا ہے کہ دفعہ 35 اے جس کی بناء پر ہی ہمارا ملک کے ساتھ رشتہ ہے، سے کشمیر خسارے میں ہے تو انہیں کشمیر کو چھوڑ دینا چاہیئے، وہ کیوں خسارے میں پڑجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے دورر میں وزیراعظم مودی پر واضح کیا تھا کہ اگر جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ چھیڑخوانی کی کوشش کی گئی تو پی ڈی پی اسی وقت اقتدار سے علیحدہ ہوجائے گی۔

محبوبہ مفتی نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جب غلام نبی آزاد وزیراعلٰی تھے تو انہوں نے شرائن بورڈ کو کشمیر کی زمین بیچ دی، کیا انہیں اس وقت دفعہ 370 کی یاد نہیں آئی۔ محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شیخ محمد عبد اللہ نے اندرا گاندھی کے ساتھ معاہدے کے بعدوزیر اعظم کے بجائے وزارت اعلیٰ کی کرسی کےسے قبول کی۔کیا نیشنل کانفرنس کو اس وقت خصوصی پوزیشن یاد نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں صرف ووٹوں کے خاطر اس طر ح کے بیان دیتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 791008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش