0
Sunday 28 Apr 2019 12:14

پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایم ایل ون پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایم ایل ون پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایم ایل ون پر دستخط ہو گئے۔ وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی موجودگی میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور چینی وزیر ریلوے نے ایم ایل ون معاہدے پر دستخط کئے۔ واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد چین کے 4 روزہ دورے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ دورہ چین کے دوران وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیراعظم سے بیجنگ میں الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ جس میں پاکستانی وفد کے ارکان بھی شریک تھے۔ ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
 
بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستانی وزیراعظم کا استقبال کیا۔ پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور خسرو بختیار بھی شامل تھے۔ پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 791105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش