0
Monday 29 Apr 2019 06:58

سری لنکا، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مبینہ ملزم کے خاندان سمیت 15 افراد ہلاک

سری لنکا، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مبینہ ملزم کے خاندان سمیت 15 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سری لنکا میں سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسٹر بم دھماکوں کے مبینہ مرکزی ملزم ظہران ہاشم کے گھر پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران والدین، بھائی، بچوں اور خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ظہران ہاشم کے والد اور دو بھائی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ سری لنکا میں بم دھماکوں کے بعد رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ مبینہ طور پر کالعدم تنظیم نیشنل توحید جماعت کے سربراہ ظہران ہاشم نے کولمبو کے ہوٹل میں خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا اور وہ بم دھماکوں میں ملوث ہے جبکہ حکام نے غیر ملکی تنظیم کے ملوث ہونے کا اشارہ دیا تھا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ظہران ہاشم کے آبائی گھر کٹنکوڈے میں واقع گھر پر چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی متعدد مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی اور اس دوران 3 لوگوں نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے سے 6 بچے اور 3 خواتین بھی ہلاک ہوئیں اور اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 افراد بھی ہلاک ہوئے۔ پولیس ذرائع نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ ظہران ہاشم کے والد محمد ہاشم اور ان کے دونوں بھائی زینی ہاشم اور ریلوان ہاشم ہلاک ہو چکے ہیں۔ بی بی سی نے رائٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیرمسلموں کے خلاف جنگ کا حصہ بننے پر زور دی جانے والی ویڈیوز میں تینوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ظہران ہاشم کی والدہ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 791201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش