0
Monday 6 May 2019 11:22

کوئٹہ، تیز رفتار گاڑی کوچ سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ، تیز رفتار گاڑی کوچ سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ٹریفک حادثے کے باعث تین افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ مغربی بائی پاس پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی کوچ سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 میں سے 2 افراد کی شناخت ہارون ولد عبدالحمید اور عاصم ولد حاجی مولا بخش کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ٹریفک حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے کوئٹہ کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی شخص کی شناخت ہونا باقی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 792468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش