0
Monday 6 May 2019 11:55

چترال سے منتخب کالاش کمیونٹی کے ایم پی اے کی اقوامِ متحدہ کے خصوصی فورم میں شرکت

چترال سے منتخب کالاش کمیونٹی کے ایم پی اے کی اقوامِ متحدہ کے خصوصی فورم میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ چترال میں اپنی نوعیت کی منفرد آبادی ’کالاش‘ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو بطورِ خاص اقوامِ متحدہ کے ایک خصوصی فورم میں مدعو کیا جو دنیا میں انفرادی خصوصیات رکھنے والی آبادیوں سے متعلق تھا۔ یو این پرماننیٹ فورم آن انڈی جینیئس ایشوز (یواین ایف پی آئی ائی) کا اجلاس ہر سال منعقد ہوتا ہے جس میں دنیا کی ایسی آبادیوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کو مدعو کیا جاتا ہے جو اپنی رسوم و روایات کے تحت ایک انفرادی شناخت رکھتے ہیں اور ان کی آبادی کو اپنی بقاء کا خطرہ بھی لاحق ہوتا ہے۔ اجلاس میں ایسی آبادیوں سے متعلق تجاویز اور دیگر امور پر غور کیا جاتا ہے۔ اس بار کالاش سے تعلق رکھنے والے وزیر زادہ نے اس فورم میں شرکت کی اور دنیا کو کالاش آبادی سے متعلق آگاہ کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ چترال کی تین وادیوں میں موجود کالاش تہذیب سے تعلق رکھتے ہیں جن کے اراکین کی تعداد صرف 4000 ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 2000 برس سے کالاش کے باشندے اس علاقے میں رہ رہے ہیں، ان کی رسومات موسم اور دیگر عوام سے وابستہ ہوتی ہیں جبکہ فوت ہوجانے پر دو سے تین روز تک تقاریب منائی جاتی ہیں جن میں گانوں کے ساتھ ساتھ رقص بھی کیا جاتا ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ نے مزید کہا کہ اطراف کی مسلمان آبادی ہمیں محبت اور تحفظ فراہم کرتی ہے جبکہ پاکستانی آئین بھی ہمیں تمام ضروری حقوق فراہم کرتا ہے، ہمیں سماجی اور مذہبی رسومات کی مکمل آزادی ہے۔ انہوں نے کالاش تہذیب و آثار کی حفاظت میں یونیسکو اور اقوامِ متحدہ کے دیگر ذیلی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 792482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش