0
Tuesday 7 May 2019 18:49

پنجاب یونیورسٹی کے پشتون طلباء کا انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پنجاب یونیورسٹی کے پشتون طلباء کا انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی پشتون طلباء کا انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، پشتون طلباء نے اپنے ساتھیوں کے نام بطور طالبعلم معطل ہونے اور داخلوں میں پچاس فیصد کوٹہ ختم کرنے کیخلاف مظاہرہ کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے پشتون طلباء نے انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل اسٹڈیز سے وائس چانسلر دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی۔ وائس چانسلر دفتر کے سامنے ریلی پہنچنے پر ایڈمن بلاک کا مرکزی گیٹ بند کر دیا گیا اور یونیورسٹی گارڈز کو تعینات کر دیا گیا۔ پشتون طلباء نے انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی مخصوص طلباء تنظیم کے دباو پر ان کے ساتھیوں کے نام معطل کیے گئے ہیں جس کی وہ بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پشتون طلباء کیساتھ انتظامیہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے جس پر وہ سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی طلباء کا موقف تھا کہ یونیورسٹی نے ان کے داخلوں کا کوٹہ پچاس فیصد کم کر دیا ہے، جس سے پشتون طلباء کیلئے تعلیم کے دروازے بند ہو گئے ہیں۔ طلباء احتجاج کے دوران پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی میں ملوث طلباء کیساتھ کوئی رعائیت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 792772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش