0
Wednesday 8 May 2019 08:48

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، پاکستان نے گرین سگنل دیدیا

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، پاکستان نے گرین سگنل دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایران کیساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے، اس حوالے سے حکومت نے امریکا، یورپین کونسل و دیگر فورمز کو قانونی یادداشت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق احکامات جاری کئے ہیں، وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ایران کیساتھ تناؤ ختم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ آئی پی گیس منصوبے کیلئے مفاہمتی طریقہ اختیار کیا جائے، ایران سے گیس کی قیمت خرید پر بھی نظرثانی کا عمل شروع کیا جائے جبکہ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ایران کیساتھ مل کر امکانات تلاش کیے جائیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ایران پر عالمی پابندیاں منصوبے پر ذمہ داریاں پوری کرنے میں رکاوٹ ہیں جبکہ ہم نے عالمی پابندیوں کیساتھ اپنی ضرورت بھی دیکھنی ہے اور امریکا سمیت دیگر فورمز کو اپنی ضرورت کے حوالے سے بریف کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 792904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش