0
Wednesday 8 May 2019 20:54

چارسدہ اور کوہاٹ میں فائرنگ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

چارسدہ اور کوہاٹ میں فائرنگ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں گھریلو تنازعے پر ایک ملزم نے اپنی چچی اور چچازاد بھائی کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ تنگی کی حدود سٹیشن کلی میں ملزم سجاد نے اپنی چچی مسماۃ (ش) اور چچا زاد بھائی سیف اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم سجاد جائیداد میں حصہ مانگ رہا تھا۔ وقوعہ کے بعد ملزم جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس نے مقتولہ کی بیٹی کی مدعیت میں ملزم سجاد کیخلاف رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ اہل علاقہ نے مقتولین کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم کرانے کے  بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ہمارے نمائندے کے مطابق لاشیں پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار رہی۔ دوسری جانب کوہاٹ شہر کے علاقے میاں خیل بازار میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے احمد عبداللہ نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے سے دو راہ گیر بچے نو سالہ حبیب اور دس سالہ طیب بھی زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 793057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش