0
Wednesday 8 May 2019 21:48

حکومت کیجانب سے عوام کو ریلیف ملنا ایک خواب بن گیا

حکومت کیجانب سے عوام کو ریلیف ملنا ایک خواب بن گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف نام کی کوئی چیز نہیں، کئی اشیائے ضرورت موجود ہی نہیں اور جو دستیاب ہیں وہ مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف ملنا ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی غائب، جبکہ دیگر اشیائے ضرورت کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ریجنل مینجر عابد دایو نے دعویٰ کیا کہ مسئلے پر جلد قابو پالیں گے۔ گرمی اور روزے کی حالت میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آنے والے خالی ہاتھ لوٹ رہے ہیں۔ چینی سمیت آٹا، گھی، دالیں اور دیگر اشیائے ضروریہ یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب نہیں ہیں۔ رمضان پیکیج میں جن 19 اشیا پر ریلیف دیا گیا ہے، وہ اسٹوز میں موجود ہی نہیں، خالی شیلف بھی حکومتی ریلیف کا منہ چڑھا رہی ہیں۔ کئی اشیا نایاب ہیں اور جو دستیاب ہیں، وہ مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ حکومتی ریلیف کہاں ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے دو ارب روپے کا رمضان المبارک پیکج منظور کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 793066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش