0
Saturday 11 May 2019 11:49

مودی شکست خوردگی کا شکار ہوچکے ہیں، غلام احمد میر

مودی شکست خوردگی کا شکار ہوچکے ہیں، غلام احمد میر
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی پر نازیبا ریمارکس جاری کرنے اور بعد ازاں گورنر ستیہ پال ملک کی طرف سے نریندر مودی کی حمایت کرنے پر کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے الزام عائد کیا ہے کہ گورنر موصوف اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے دہلی میں بیٹھے اپنے آقا کو خوش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی نے ملک کی سالمیت اور یکجہتی کے لئے اپنی جان قربان کی تاہم گورنر موصوف سابق وزیراعظم کے خلاف تذلیل آمیز کمپین چلارہے ہیں۔ کانگریس صدر نے بتایا کہ گورنر نے بھاجپا اور نریندر مودی کی جانب سے شروع کئے گئے مذموم پروپگنڈے کو جوائن کرکے اپنی پوزیشن کو داؤ پر لگادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ایک اعلیٰ منصب ہوتا ہے اور موصوف کو چاہیئے تھا کہ وہ اس قسم کے مذموم اور سیاسی پروپگنڈے سے دور رہتے۔ غلام احمد میر نے کہا کہ راجیو گاندھی ہمارے درمیان نہیں ہیں، انہوں نے ملک کے لئے اپنی جان نچھاور کی تاہم گورنر انکے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں جو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ غلام احمد میر نے کہا کہ نریندر مودی نے ملک بھر میں سیاسی بیانیہ کے معیار کو انتہائی حد تک گراکے رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی شکست خوردگی کا شکار ہوئے ہیں اور اب اپنی پارٹی کی ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر دوسروں پر الزام تراشیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت تمام محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے
۔
خبر کا کوڈ : 793548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش